گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی مستعفیٰ ظہور احمد آغا نئے گورنر مقرر

گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی کی مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں


ویب ڈیسک July 07, 2021
گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی کی مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں

گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جب کہ صدر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے، تاہم ابھی تک ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔



صدر عارف علوی نے گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سید ظہور احمد آغا کو نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔


یادرہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان کے لیے نامزد کیا تھا۔ ان کی نامزدگی کا اعلان سابقہ دورِ حکومت میں گورنر رہنے والے محمد خان اچکزئی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد کیا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |