روئی کی قیمتیں 100 روپے بڑھ کر 7400 روپے من ہوگئیں
عالمی نرخ بھی بلند،بھارتی تاجروں نے پاکستانی ملزکیلیے برآمدی قیمت میں اضافہ کردیا
روئی کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ریکارڈکیاگیا، گزشتہ روز ملک کے بیشتر شہروں میںروئی کی قیمتیں 100روپے کے اضافے سے 7400 روپے فی من تک پہنچ گئیں جو رواںسیزن کی بلندترین سطح ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے ) کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کے موسمی حالات کے باعث کپاس کی پیداوار پہلے تخمینوں سے کم رہنے کی اطلاعات پر روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان سامنے آیا، توقع ہے کہ مستقبل میں قیمتیں مزید بڑھیںگی۔
انہوں نے بتایا کہ نیویارک کاٹن ایکسچینج میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب مارچ ڈلیوری روئی کی قیمت 1.33سینٹ فی پائونڈ اضافے کے ساتھ 5ماہ کی بلند ترین سطح 88.13سینٹ فی پائونڈ تک پہنچ گئی جبکہ بھارتی برآمدکنندگان نے بھی پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کو روئی 1سے 2سینٹ اضافے کے ساتھ 92 سینٹ فی پائونڈ میں فروخت کرنے کااعلان کیا ہے۔ احسان الحق نے بتایا کہ چین نے پاکستان، امریکا اور ویت نام میں ٹیکسٹائل ملز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنے ملک کو زیادہ سے زیادہ سوتی دھاگا بھجوایا جا سکے، چین نے اب تک پاکستان اور امریکا میں ایک ایک جبکہ ویت نام میں 15 ٹیکسٹائل ملز خریدی ہیں، کچھ عرصے کے دوران چین پاکستان میں مزید ٹیکسٹائل ملزخریدنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے جس سے توقع ہے کہ پاکستان میں روئی کی کھپت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔