عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم مقامی مارکیٹ میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109400روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109400روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1808 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوگیا۔


سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93793روپے ہوگٸی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1234.56 روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story