عزیز آباد میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد

مقتولہ کے ایک بھائی کی جانب سے اپنے بہنوئی پر شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 07, 2021
مقتولہ کے ایک بھائی کی جانب سے اپنے بہنوئی پر شبہے ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں، پولیس۔(فوٹو:فائل)

عزیز آباد میں گھر کے اندر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 علی آباد میں گھر کے اندر سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 45 سالہ نجمہ زوجہ حنیف کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع پولیس کو مقتولہ کے شوہر نے دی تھی جس کا کہنا تھا کہ وہ جب کام سے واپس آیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر جا کر دیکھا تو بستر پر اہلیہ کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی ، ایس ایچ او نے بتایا کہ لاش کے قریب پیپر کٹر ملا جس پر خون بھی لگا ہوا تھا اور شبہ ہے کہ اسی کٹر کی مدد سے خاتون کا گلا کاٹا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر حینف نیوٹاؤن میں قائم یونیورسٹی کا کینٹین چلاتا ہے اور گھر میں صرف میاں اور بیوی رہتے تھے، ان کی شادی کو 13 سال کا عرصہ گذر چکا ہے اوران کی کوئی اولاد نہیں تھی، جب کہ اہل محلہ نے بھی کسی کوان کے گھر سے نکلتے نہیں دیکھا۔ مقتولہ کے بھائی نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ کل ہی اپنی بہن سے ملاقات کر کے گیا تھا لیکن اس نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی جب کہ اس کے شوہر کا بھی یہ کہنا تھا کہ مجھے بھی اپنی بیوی سے کوئی شکایت نہیں تھی نہ ہی ہمارے درمیان کوئی رنجش تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ایک بھائی کی جانب سے اپنے بہنوئی پر شبہہ ظاہرکیا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |