پروٹوکولزکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی انگلینڈ وضاحتیں دینے لگا

وائرس ٹیم کے ببل میں کس طرح آیا کچھ نہیں کہہ سکتے، ڈائریکٹر کرکٹ


Sports Reporter July 08, 2021
طے شدہ ایس او پیزپرعمل ہوا،دورہ ختم کرنے کی کوئی وجہ نہ تھی،پی سی بی۔ فوٹو: فائل

کورونا پروٹوکولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جب کہ انگلش بورڈ صفائیاں دینے لگا۔

انگلش اسکواڈ میں 7کیسز سامنے کے بعد بورڈ کی جانب سے وضاحتیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلزنے کہاکہ پروٹوکولز میں نرمی کے بارے میں گفتگو اب رک جانا چاہیے،کیا ہم نے الگ ہوٹلز کا انتظام نہیں کیا؟اگر گراؤنڈ میں تماشائیوں کی آمد ہو،اسٹاف کا آنا جانا بھی لگا رہے تو کتنے بھی کورونا ٹیسٹ کرلیں خطرہ تو رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں آزادیاں مل رہی ہیں جبکہ وائرس ابھی ختم نہیں ہوا،یہ صورتحال ہمارے لیے دو دھاری تلوار پرچلنے کے مترادف ہے، مجھے یقین ہے کہ کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان کی وجہ سے کورونا پروٹوکولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، وائرس ببل میں کس طرح آیا کچھ نہیں کہہ سکتے، بہرحال بعد میں سامنے آنے کیسز کو دیکھ کرہم نے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان نے کہاکہ طے شدہ ایس اوپیز میں درج تھا کہ اگر کورونا کیسز سامنے آتے ہیں تو کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا جائے گا، ایسا ہی کیا گیا تو دورہ ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی،کورونا کیسز سامنے آنے پرپاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو حریف ٹیم کیلیے بنائی جانے والی حکمت عملی از سرنو بنانا پڑی،یہ آئیڈیل صورتحال نہیں مگر خوش آئند بات ہے کہ کم ازکم سیریز ہورہی ہے، میچز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ہیں، اب نہیں تو پھر کب ہوتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |