بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والوں کی مخبری کرنیوالا پکڑا گیا

مخبریونس عرف لالاگندھاری سے اسلحہ اورچھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوا، پولیس

ملزم1991سے سنگین جرائم میں گرفتارہوکرجیل جاتارہاہے،ملزم کیخلاف ڈیفنس، فیروزآباداورایس آئی یوصدر میں مقدمات درج ہیں۔ فوٹو: فائل

شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پرملیر ندی کے قریب چھاپہ مارکارروائی کے دوران بینکوں سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کے متعلق ڈاکوؤں کو اطلاع دینے والے مخبر یونس عرف لالاگندھاری کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش گروہ کے دیگر ساتھیوں کے لیے مخبری کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزم 1991 سے مختلف اوقات میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں گرفتارہوکرجیل جاچکا ہے۔


ملزم یونس عرف لالا گندھاری کے خلاف ڈکیتی کے کئی مقدمات تھانہ ڈیفنس، فیروزآباد اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ صدر میں درج ہیں ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہرکے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلیے تلاش جاری ہے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 
Load Next Story