کراچی بارشوں میں ہنگامی مدد کیلیے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل

سندھ پولیس کے سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل دیا ہے


Staff Reporter July 08, 2021
جدیدسامان سے لیس ایس ایس یوکمانڈوزپرمشتمل اربن فلڈنگ ریسکیوٹیمیں چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں الرٹ رہیں گی۔ فوٹو : اے پی پی

شہرمیں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا گیاتھا جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیمیں چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن مقصود احمد کا کہناہے کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے یونٹ کی جانب سے پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں