ومبلڈن راجر فیڈرر کے خواب چکنا چور ہوگئے

کوارٹر فائنل میں ہورکیزسے مات،جوکووچ کی10ویں بار سیمی فائنل میں رسائی۔

کوارٹر فائنل میں ہورکیزسے مات،جوکووچ کی10ویں بار سیمی فائنل میں رسائی۔ فوٹو فائل

ومبلڈن ٹینس میں راجر فیڈرر کے خواب چکنا چور ہوگئے، انھیں پولش کھلاڑی ہوبرٹ ہورکیز نے شکست دی۔

ومبلڈن ٹینس کا مینز سنگلز مرحلہ بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، گذشتہ روز6 سیڈ راجرفیڈرر کوارٹر فائنل میں حوصلہ ہارگئے، سوئس ماسٹر کو پولینڈ کے ہوبرٹ ہورکیز نے مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔

ابتدائی سیٹ میں ہورکیز نے 3-6 سے فتح پائی لیکن دوسرے سیٹ میں انھیں تجربہ کار سوئس ماسٹر سے زبردست مزاحمت کا سامنا رہا لیکن ٹائی بریکر پر بازی پھر ہورکیز نے 6-7 (7/4) سے اپنے نام کرلی، تیسرے سیٹ میں ہورکیز نے پْراعتماد آغاز کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی پائی۔


ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نووک جوکووچ نے ہنگری کے مارٹون فکسوکس کیخلاف اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 4-6 اور 4-6 سے کامیابی سمیٹ لی، سربیئن اسٹار ریکارڈ برابر کرنے کے لیے 20 ویں گرینڈ سلم ٹرافی کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ ان کی 100 ویں کیریئر گراس کورٹ فتح بھی شمار ہوئی۔

جوکووچ بڑے ایونٹس میں 41 ویں بار فائنل فور میں شامل ہوئے ہیں، وہ اب فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کینیڈین اسٹار ڈینس شیپالوف کا سامنا کریں گے، ڈینس نے دوسرے کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی کیرن کیچانوف کو پانچ سیٹ کے بھرپور مقابلے میں 4-6، 6-3، 7-5، 1-6 اور 4-6 سے جیت کو اپنا مقدر بنایا۔

 
Load Next Story