ڈیفنس سے پولیس اہلکاروں کے قاتل3ٹارگٹ کلر گرفتار

گذری پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں میں پولیس اہلکاروں کے قاتل 3 ٹارگٹ کلر عدنان، آصف عباسی،گل محمدکوگرفتارکرلیا


Staff Reporter January 23, 2014
پولیس نے6 مقابلوں اور88چھاپوں میں85ملزم گرفتارکرلیے،ملزمان کے قبضے سے25پستول،2 دستی بم،ایک رائفل برآمد کرلی گئی . فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن، چھاپوں اور مقابلوں میں ٹارگٹ کلرز اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 120ملزم گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن اور گذری پولیس نے پولیس مقابلوں اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی پولیس اہلکاروں کے قاتل 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد لیا جبکہ 3 ملزم فرار ہو گئے، ایس پی کلفٹن ندیم احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذری پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 ملزم عدنان عرف اددو اور آصف عباسی عرف ڈوٹ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے گرفتار ملزمان نے گلشن اقبال ،گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کو قتل کیا ہے، دوسری کارروائی میں گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان جامی میں2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم گل محمد عرف شہزاد کالا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔



جبکہ ملزم کے ساتھی یوسف بلوچ ، ڈاکٹر حسن مگسی اور منیر بروہی فرار ہوگئے، گرفتار ملزم اور اس کے فرار ساتھی قتل ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری کی وارداتیں کرتے ہیں،گرفتار ملزم نے کئی پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا کے قریب پولیس ، رینجرز اور سی پی ایل سی نے کرنے کے لیے جیمرز کی تنصیب کردی گئی ہے ، جیمرز 24 گھنٹے کام کریں گے ، جیمرز کی تنصیب کے بعد اطراف کے ڈیڑھ کلومیٹر تک کے علاقے میں موبائل فون سروس متاثر ہوگی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اگلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر ، حیدرآباد ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر جیلوں میں بھی موبائل فون جیمرز نصب کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔