مہدی حسن نے دنیا بھر میں غزل کو پہچان دی گلوکار ہری ہرن

پاکستان صرف اس لالچ کودل میں رکھ کرآتاہوں کہ شاید کچھ نیا سیکھنے کا موقع مل سکے

پاکستان صرف اس لالچ کودل میں رکھ کرآتاہوں کہ شاید کچھ نیا سیکھنے کاموقع مل سکے۔ فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارہری ہرن نے کہاہے کہ مہدی حسن نے دنیابھرمیں غزل کوجوپہچان دی ہے۔

ہندوستان میں یوں توغزل بہت اچھی گائی جارہی ہے مگرجگجیت سنگھ نے جس طرح سادہ اندازسے غزل کوگایااسکوسن کرتازگی کااحساس ہوتاہے ان خیالات کااظہارانھوںنے نمائند ہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان صرف اس لالچ کودل میں رکھ کرآتاہوں کہ شاید کچھ نیا سیکھنے کاموقع مل سکے۔




ماضی میں خوشی اس لیے زیادہ ہوتی تھی کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے گھرٹہرنے کاموقع میسرآتا تھااب ان کی کمی محسوس ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں ہری ہرن کاکہناتھا کہ مہدی صاحب نے جس طرح موسیقی کے لیے اپنی زندگی کووقف کیاکوئی بھی دوسرا فنکار اس صف میں نظرنہیں آتاان کے بیٹوں کوچاہیے کہ مہدی صاحب کے سفرکواسی جذبے سے جاری رکھیں جس طرح مرحوم نے رکھاوہ غزل کی شان ہیں ۔
Load Next Story