وزارت توانائی کا ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہونے کا دعویٰ

ملک کے کسی بھی علاقے میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، ترجمان وزارت توانائی


ویب ڈیسک July 08, 2021
ملک کے کسی بھی علاقے میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، ترجمان وزارت توانائی۔ فوٹو:فائل

ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے، اور تمام ڈسکوز کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، لوڈ شیڈنگ صرف ان علاقوں میں ہے جہاں لاسسز کی بنیاد پر شیڈول میں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتےہوئے 24 ہزار 284 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اس سےطلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں