’مالک میرے پیارے بھائی دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے‘ دھرمیندر

دھرمیندر دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لے کر روتے رہے


ویب ڈیسک July 08, 2021
گزشتہ ماہ دلیپ کمار کو ناساز طبیعت کی وجہ سے دو بار اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا فوٹوفائل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لیے روتے رہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 'شہنشاہ جذبات' دلیپ کمار گزشتہ روز دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سنتے ہی شاہ رخ خان، دھرمیندر، ودیا بالن اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ان کے گھر پہنچیں جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دونوں جانب کی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال کی خبر سن کر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمارانتقال کرگئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر بھی دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لے کر روتے رہے۔ دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔''

https://twitter.com/aapkadharam/status/1412823480706473989

دھرمیندر نے اپنی اور دلیپ کمار کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور لکھا دوستوں مجھے دکھاوا نہیں آتا لیکن میں اپنے جذبات پر قابو بھی نہیں پاتا۔ اپنے سمجھ کے کہہ جاتا ہوں۔



دوسری جانب بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جائے جانے والے عامر خان نے دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے دلیپ کمار کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا '' یوسف صاحب اپنے کام کے ذریعے ہمیں انمول اور انوکھا تحفہ دینے کا شکریہ۔ میرے لیے آپ ہمیشہ عظیم رہے ہیں اور ہمیشہ عظیم رہیں گے۔ سلام پیار عامر۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CRB8Ik1hnEA/"]

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے 'ٹریجڈی کنگ' دلیپ کمار کو طویل العمری کی وجہ سے چند سال سے سانس لینے میں مشکلات، سینے میں تکلیف، پھیپھڑوں اور گردوں کے مسائل کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا جاتا رہا تھا۔ گزشتہ ماہ انہیں ناساز طبیعت کی وجہ سے دو بار اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں