انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان فیورٹ قرار

انگلینڈ کے اہم کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہوگا، شاہد نذیر


Muhammad Yousuf Anjum July 08, 2021
انگلینڈ کے اہم کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہوگا، شاہد نذیر

سابق فاسٹ بولر شاہد نذیر نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو فیورٹ قرار دےدیا۔

ان کا کہناہےکہ انگلینڈ کے اہم کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہوگا، پچھلی دو تین سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، پی ایس ایل کھیل کر تمام کھلاڑی بھرپور فارم اور فٹ ہیں، یقین ہے کہ اس بار پاکستان ون ڈے کے ساتھ ٹی ٹوٗنٹی سیریز میں اچھے نتائج دے گا۔

کوچنگ میں قدم رکھنے والے شاہد نذیرکا موقف تھا کہ خوشی ہےکہ پی سی بی کے پلیٹ فارم سے بطور کوچ کام کرنے کا موقع مل رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزسے قبل انگلینڈ کوکورونا کا جھٹکا

سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس میں فیصل آباد ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے والے شاہد نذیر کا کہناہےکہ کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کی معاونت کرسکوں، اپنا تجربہ ان سے شیئر کروں گاتاکہ وہ زیادہ عمدہ کارکردگی دکھاسکیں۔ کوشش ہے کہ چیمپئن شپ سے قبل شارٹ کیمپ لگائیں تاکہ کھلاڑیوں کا اندازہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔