چھاپوں اورگرفتاریوں کے خلاف شہریوں کا احتجاج

بے گناہ افرادکوگرفتارکرکے پولیس اپنی نااہلی چھپارہی ہے،مکین قیوم آباد


Staff Reporter January 23, 2014
بلوچ کالونی کے مکین گرفتاریوں کے خلاف ایکسپریس وے پر ٹریفک بلاک کر کے احتجاج کررہے ہیں ۔ فوٹو : راشد اجمیری/ ایکسپریس

قیوم آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو بلاجواز حراست میں لیے جانے کے خلاف مکینوں نے احتجاج کر کے بے گناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا، بلدیہ ٹاؤن میں پولیس گردی کے خلاف بھی مکینوں کے حب ریور روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قیوم آباد میں منگل کی صبح فائرنگ کے واقعے میں2خواتین سمیت 3 انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد پولیس متحرک ہوگئی، بھاری نفری نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب قیوم آباد ، کورنگی بلال کالونی ، بلوچ کالونی اور مہران تھے اور وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا، میڈیکل رپورٹس بھی اسکی تائید کرتی ہیں، فاضل بینچ نے آبزرو کیا کہ ملزمان نے خود اپنے بیانات میں وقوعے کی تردید نہیں کی بلکہ انھوں نے متوفی سرفراز شاہ کو مجرم ثابت کرنے پر زور دیا کہ وہ حرا نامی خاتون سے بٹوا لیکر فرار ہورہا تھا۔



بینچ نے فیصلے میں کہا کہ یہ جھوٹی کہانی ہے کیونکہ ملزمان نے ماتحت عدالت میں مقدمے کی سماعت پر حرا نامی خاتون کو اپنے دفاع میں پیش نہیں کیا، فاضل بینچ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے فائرنگ کو دہشت گردی کے زمرے میں شامل کرنے کے حوالے سے گلستان جوہر میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 26 جولائی 2013کو اس واقعے کو بھی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں