دبئی بندرگاہ پر کھڑے جہاز میں خوفناک دھماکے سے شہر لرز اٹھا

آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، حکام


ویب ڈیسک July 08, 2021
آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، حکام۔ فوٹو انٹرنیٹ

NEW DELHI: متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ پر کھڑے جہاز میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں دبئی لرز اٹھا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر کھڑے جہاز میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ کے باعث جہاز میں موجود کنٹینرز جس میں آتش گیر مادہ موجود تھا خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورا دبئی شہر لرز اٹھا اور متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دبئی محکمہ شہری دفاع نے دھماکے کے بعد بندرگاہ خالی کرواکر آگ بجھانے کے لیے فوراً امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی، بندرگاہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔