نریندر مودی کی کابینہ کے 12 وزرا مستعفیٰ

بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے


ویب ڈیسک July 08, 2021
بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد بھارتی کابینہ کے ارکان کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔

استعفی دینے والوں میں روی شنکر وزیر برائے آئی ٹی، رمیش پوکھریال وزیر برائے تعلیم، سنتوش گانگوار وزیر برائے محنت و افرادی قوت اور ہرش وردھن وزیر برائے صحت شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات پر شدید تنقید کی زد میں تھے جس کی وجہ سے انہیں مستعفیٰ ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزرا کا مستعفیٰ ہونا آئندہ سال ہونے والے ریاستی انتخابات کی کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔