سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 168 کلو میٹر اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیمامرکز


ویب ڈیسک July 08, 2021
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 168 کلو میٹر اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیمامرکز(فوٹو:فائل)

DHAKA: ضلع سوات اوراس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 168 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |