ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد ہلاک 2 گرفتار

سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں اور گزشتہ روز مقابلے کے دوران یہ افراد مارے گئے، سربراہ ہیٹی پولیس


ویب ڈیسک July 08, 2021
گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا تھا

پولیس نے ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہیٹی صدر کو قتل کرنے والے 4 حملہ آوروں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہیٹی پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہیٹی کے صدر گھر پر قاتلانہ حملے میں ہلاک، خاتونِ اوّل شدید زخمی

دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔