وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچپن کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کردی

وزیراعظم نے تصویر کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھاکہ اس تصویر میں وہ 7 برس کے ہیں


ویب ڈیسک July 08, 2021
وزیراعظم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچپن کی ایک پرانی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دولہے کے برابر میں کھڑے ہیں۔ وزیراعظم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے تصویر کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں وہ 7 برس کے ہیں اور یہ ان کے کزن کی شادی کی تصویر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا میرے ماموں ( میری والدہ کے بھائی) احمد رضا خان کو میرے پیچھے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کی تصویر پر کیے جانےوالے تبصروں میں لوگ ان کے بچپن کی تصویر کو بے حد پسند کررہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQ_pdwFHGbM/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔