وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف نیب تحقیقات

نیب لاہور نے طاہر خورشید کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔


ویب ڈیسک July 08, 2021
نیب لاہور نے طاہر خورشید کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

طاہر خورشید پر بطور سیکرٹری مواصلات آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان پر سیکرٹری مواصلات ہوتے ہوئے من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے۔

طاہر خورشید کیخلاف موصول شکایات کے مطابق انہوں نے اپنے موجود وسائل سے خطیر اثاثہ جات بنائے جن پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے مختلف حکومتی اداروں سے طاہر خورشید کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔