منی لانڈرنگ ریفرنس شہباز شریف نے اپنی کارکردگی کا کتابچہ جج کو دے دیا

میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 08, 2021
میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، شہباز شریف

CANBERRA: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اپنی کارکردگی کا کتابچہ احتساب عدالت کے جج کو دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل، آشیانہ اقبال اور منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو شہباز شریف پیش ہوئے۔

شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، بجلی کے منصوبے نواز شریف کی نگرانی میں لگائے، اس وقت بجلی کافی اور سستی ترین تھی، ہم نے قوم کی خدمت کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنی کارکردگی سے متعلق کتابچہ جج کو دے دیا۔ جج شیخ سجاد نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارکردگی سے متعلق رپورٹ نیب تفتیشی افسر کو دی تھی؟۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا۔

عدالت نے سماعت کے بعد ریفرنس پر کارروائی 16 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔