چینی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا


ویب ڈیسک July 08, 2021
درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا

ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ اگلے چند روز میں ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔

درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے۔

جب کہ اگلے چند روز میں ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے مقرر کردہ 60 روپے فی کلوگرام اور درآمدی چینی کے لیے 725 ڈالر فی میٹرک ٹن ویلیو ایشن ختم کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفیکیشن نمبر 895(i)/2021جاری کردیا ہے جس کے ذریعے ایف بی آر نے چینی پر سیلز ٹیکس کی رعایت 2016 میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن 812(i)/2016 منسوخ کردیاہے جس کے بعد آئندہ معمول کے مطابق چینی پر 60 روپے فی کلوگرام کی بجائے مارکیٹ پرائس پر سیلز ٹیکس وصول ہوا کرے گا۔ اس اقدام سے چینی پر سیلز ٹیکس بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد بھی ''مہنگائی طوفان'' تھم نہ سکا، 21 اشیا مہنگی

آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں