انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور زیک کرالے نے نصف سنچریاں اسکور کیں


ویب ڈیسک July 08, 2021
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 4 ، کریگ اورٹن اور میٹ پارکنسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں فوٹو: آئی سی سی

ISLAMABAD: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔


انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری قومی ٹیم 36ویں اوور میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آسانی سے ایک وکٹ کے نقصان پر 22ویں اوور میں پورا کرلیا۔



ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے فل سالٹ کی صورت میں واحد وکٹ گنوائی جو 7 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرالے 58 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان تاہم اوپنر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد محمد رضوان بھی صرف 13 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔



ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد صہیب مقصود نے فخرزمان کے ساتھ ملکر 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن صہیب 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان بھی 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف بھی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان کی ہمت 30 رنز پر جواب دے گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود 4، میٹ پارکنسن 2، لیوس گریگری اور کریگ اورٹن ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں