دھابیجیبجلی کا بریک ڈائون واٹر بورڈ کی لائن 2جگہ سے پھٹ گئی

کراچی کو پانی کی فراہمی معطل، ہزاروں گیلن پانی ضائع، علاقہ زیر آب، گاڑیاں پھنس گئیں

پانی کھڑا رہنے کے باعث درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پھنس گئیں ۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بدھ کی رات 8 بجے بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کراچی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پانی کے بیک پریشر کے باعث 2 جگہ سے زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع جبکہ آس پاس کا بڑا علاقہ زیر آب آگیا۔

پانی کھڑا رہنے کے باعث درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پھنس گئیں جبکہ پمپنگ اسٹیشن کے مین گیٹ اور کالونی میں پانی جمع ہو جانے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں۔




واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق پانی جمع ہوجانے کے باعث مذکورہ لائن کی مرمت کا کام آج شروع کرکے شام تک مکمل کرلیا جائیگا اور کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائیگی۔
Load Next Story