ڈالر کی قدر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160روپے سے بڑھ جانے کی خبروں کی بنا پر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جو روپیے کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آنے والے دنوں میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160 روپے تک پہنچنے کی افواہوں کے بعد درآمدی شعبوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں نے ڈالر کے مقابلے میں روپیے کو مزید کم زور کردیا جس سے جمعرات کو ڈالر کی قدر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے کے ریٹ 159 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 160 روپے سے تجاوز کرگئے۔ خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے کے رحجان سے ہفتہ وار کاروبار کے چوتھے روز بھی روپے کےمقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی ۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 41 پیسے کے اضافے سے 159 روپے 33 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے کے اضافے سے 160روپے20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کا جی ڈی پی تناسب 80 فیصد کی سطح تک پہنچنے اور آئندہ چند روز میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160روپے سے بڑھ جانے کی خبروں کی بنا پر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جو روپیہ کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔