تاپسی پنو کے والدین اداکارہ کی شادی کے لیے پریشان

اپنی شادی شدہ زندگی اور فلم انڈسٹری کو الگ رکھنا چاہتی ہوں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 08, 2021
اپنی شادی شدہ زندگی اور فلم انڈسٹری کو الگ رکھنا چاہتی ہوں، اداکارہ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کے والدین ان کی شادی کے لیے پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو میں جب تاپسی پنو سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میرے والدین بھی میری شادی کے لیے پریشان ہیں، ان کو تشویش ہے کہ کہیں میں زندگی بھر کنواری ہی نہ رہ جاؤں۔

تاپسی پنو نے کہا کہ والدین چاہتے ہیں میں جلد از جلد کسی سے بھی شادی کرلوں، لیکن میں کسی کے ساتھ عارضی تعلق نہیں رکھنا چاہتی، میں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، میں اسی شخص کے ساتھ وقت گزارنا پسند کروں گی جس سے شادی کی گنجائش ہوگی۔

اس سے قبل تاپسی پنو نے ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کے لیے فلم انڈسٹری میں کسی سے تعلق نہیں رکھنا چاہتی جس کی بہت سی وجوہات ہیں، ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی اور فلم انڈسٹری کو الگ رکھنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ سے جب مبینہ بوائے فرینڈ متھیاس کے حوالے سے پوچھا گیا تو تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میں بہت سے لوگوں کے ساتھ ان کی سالگرہ پر تصاویر بناتی ہوں اور ایسا ہی میں نے متھیاس کے ساتھ بھی کیا، مجھے ابھی زندگی میں بہت آگے جانا ہے، جب مجھے لگے گا کہ بس اب کافی ہے تو میں شادی کے بارے میں بھی سوچوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔