فائیو جی ٹیکنالوجی کیس جوہی چاؤلہ کے حلق کی ہڈی بن گیا
عدالت نے بھارت میں فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست پر جوہی چاولہ پر 20 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا تھا
NEW DEHLI:
بھارتی عدالت نے فائیو جی کیس میں جوہی چاولہ کو 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
بالی ووڈ کی ماضی کی کامیاب اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ ماہ بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر دہلی ہائی کورٹ نے جوہی چاولہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے لیے درخواست کو اداکارہ کی جانب سے سستی شہرت کے لیے کیا گیا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے جوہی چاولہ نے یہ کام ذاتی تشہیر کے لیے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے اب تک 20 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ''ایسا لگتا ہے مدعی جرمانہ ادا کرنے کو تیار نہیں''۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جوہی چاولہ فائیو جی ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئیں
دہلی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اس کیس میں اداکارہ جوہی چاولہ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجنے کی طاقت رکھتا ہے۔
جس پر جوہی چاولہ کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ اداکارہ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ یہ جرمانہ ادا نہیں کریں گی، میں عدالت کا فیصلہ اچھی طرح سمجھتا ہوں۔
بعد ازاں عدالت نے جوہی چاولہ کو فائیو جی ٹیکنالوجی کیس میں 20 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
واضح رہے اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہےلہذا بھارت میں اس پر پابندی عائد کی جائے۔