ہندوستان آج بھی گائیکی میں ہم سے پیچھے ہے استاد رئیس خان

ہندوستان میں میڈم بڑاہے اس لیے وہ اسکرین پرزیادہ نظرآتے ہیں۔


Showbiz Reporter January 23, 2014
ہندوستان میں میڈم بڑاہے اس لیے وہ اسکرین پرزیادہ نظرآتے ہیں۔ فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈیافتہ ممتاز ستار نوازاستادرئیس خان نے کہاہے کہ پاکستان میں موسیقی کبھی زوال پذیر نہیں ہوسکتی ہندوستان کل بھی موسیقی کے میدان میں پاکستان سے پیچھے تھا اور آج بھی پیچھے ہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنی رہائش گاہ پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کلاسیکل گائیکی پرتوجہ نہیں دی جارہی نہ ہی اکیڈمیزمیں غزل گانے پرتوجہ دلوائی جارہی ہے ۔ نئے لڑکے اورلڑکیوں کویہ کہاجائے کہ پہلے غزل گائیں تاکہ تلفظ درست ہو اور انھیں معلوم سکے کہ موسیقی کس بلاکانام ہے۔

انھوں نے کہا کہ گلوکارہ فریحہ پرویزموسیقی کے مکمل لوازمات کے ساتھ معیاری کلام گارہی ہیں انھوںنے حال ہی میں ایک ٹھمری گائی ہے جسے سن کراچھالگانئے آنے والے اگراسی طرح سے گاتے رہے توپاکستان میں موسیقی کبھی زوال پذیرنہیں ہوسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں استادرئیس خان کاکہنا تھا کہ ہندوستان کل بھی ہم سے گائیکی میں بہت پیچھے تھاآج بھی ہم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ان کے ہاں میڈم بڑاہے اس لیے وہ اسکرین پرزیادہ نظرآتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں