فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سندھ حکومت کی مشکوک ڈومیسائل کی رپورٹ غلط قرار دے دی

سندھ حکومت کی سروس کمیشن کوفراہم کی گئی معلومات غلط ہیں، 8 افسران کی فہرست میں سے 7 افسران پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہیں

سندھ حکومت کی سروس کمیشن کوفراہم کی گئی معلومات غلط ہیں، 8 افسران کی فہرست میں سے 7 افسران پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہیں۔ (فوٹو:فائل)

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سندھ حکومت کی مشکوک ڈومیسائل کے حامل سی ایس ایس پاس کرنے والے امیدواروں کی نشان دہی کو غلط قرار دے دیا۔


فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے مشکوک ڈومیسائل کے حامل سی ایس ایس پاس کرنے والے امیدواروں کی نشان دہی کو غلط قرار دیتے ہوئے امیدواروں کی تفصیل بھجوا دی ہے۔ قیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی ایف پی ایس سی کو فراہم کی گئی معلومات غلط ہیں، 8 افسران کی فہرست میں سے 7 افسران پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہیں۔ صرف ایک امیدوار ارسلان چوہدری نے سندھ شہری کے ڈومیسائل پر امتحان دیا۔

کمیشن نے سندھ حکومت کے خط میں درج افسران کی سروسز/گروپس بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک افسر ارسلان چوہدری کو سروس ایلوکیٹ کی گئی ہے، 7 افسران کے لیے تاحال سروس/گروپ مختص نہیں کیا گیا جب کہ افسران کی درست معلومات بمعہ دستاویزات کی نقول سندھ حکومت کو ارسال کردی گئیں ہیں۔
Load Next Story