6 ٹانگوں اور 2 زبان والا انوکھا بچھڑا

16 من وزنی اس بچھڑے کی قیمت 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے


عامر خان July 08, 2021
16 من وزنی اس بچھڑے کی قیمت 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔(فوٹو:ایکسپریس)

عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کے جانوروں کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے۔ ان ہی جانوروں میں کراچی کے علاقے ایف سی ایریا، لیاقت آباد میں ایک ایسا بچھڑا موجود ہے جس کی 6 ٹانگیں اور دو زبانیں ہیں۔

دور دور سے لوگ اس منفرد اور انوکھے بچھڑے کو دیکھنے آرہے ہیں۔ اس منفرد بچھڑے کے مالک آصف قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ بچھڑا ڈھائی سال کا ہے۔ چولستانی نسل کے اس بچھڑے کو میں نے رحیم یارخان سے خریدا تھا۔ اس وقت یہ بچہ تھا اوراس کے اوپری حصے میں دو اضافی ٹانگیں ابھررہی تھیں۔



یہ بچھڑا روزانہ ایک ہزار روپے کا مکس چارہ کھاتا ہے۔ دودھ اس کی خصوصی خوراک ہے، ہفتے میں تین دن یہ پانچ کلو فی دن دودھ پیتا ہے۔ اس بچھڑے کے مالک کا دعوی ہے کہ یہ پورے پاکستان میں واحد بچھڑا ہے جس کی 6 ٹانگیں اور 2 زبانیں ہیں۔ اس بچھڑے کی گردن کے اوپر 2 اضافی ٹانگیں اور ایک ایک اضافی زبان ہے۔



اس بچھڑے کے مالک آصف قریشی کا کہنا ہے کہ 16 من وزنی اس بچھڑے کی قیمت ہم نے 7 لاکھ روپے رکھی ہے اور اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی کام میں خرچ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں