ادیتیہ رائے کپور’’دعوت عشق‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ڈاکٹرز نے دو سے تین ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا


این این آئی January 23, 2014
ڈاکٹرز نے دو سے تین ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔ فوٹو: فائل

بالی وود کے ڈیشنگ ہیرو ادیتیہ رائے کپور ڈانس کرتے کرتے زخمی ہوگئے۔

اپنی فلم عاشقی ٹو میں دلوں کو چھولینے والی اداکاری کرنے والے ادیتیہ رائے کپور ان دنوں زخمی ہونے کے باعث آرام کررہے ہیں۔وہ اپنی نئی فلم دعوت عشق کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس کے لیے نیا گیت ریکارڈ کرارہے تھے۔ لیکن وہ ایسے مست ہوکر ناچے کہ ان کا پیرپھسلا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے انھیں فی الحال دو تین ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث دعوت عشق کی عکس بندی رک گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں