سپریم کورٹ کا جج بننے کا حق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا تھا وکلا

جسٹس محمد علی مظہر قابل جج ہیں مگر سنیارٹی میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں، سندھ بار کونسل، کراچی بار


کورٹ رپورٹر July 09, 2021
جسٹس محمد علی مظہر قابل جج ہیں مگر سنیارٹی میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں، سندھ بار کونسل، کراچی بار (فوٹو : فائل)

سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں حال ہی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار ہوئے وکلا تنظیموں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے، جسٹس محمد علی مظہر قابل جج ہیں مگر سنیارٹی میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ سندھ سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا جانا چاہیے تھا۔

وکلا تنظیموں کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے رہنما اصول موجود ہیں اس لیے جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں