لیجنڈری تیلگو اداکار آرکنی نائی ناگیشور رائو طویل علالت کے بعد چل بسے

اپنے کیرئیر میں 240کے قریب فلموں میں بطور ہیرو کام کیا


Showbiz Desk January 23, 2014
اپنے کیرئیر میں 240کے قریب فلموں میں بطور ہیرو کام کیا۔ فوٹو: فائل

تیلگو اداکار اور فلم پروڈیو سر آرکینی نائی ناگیشور رائو کینسر کے باعث 89برس کی عمر میں چل بسے۔

اطلاعات کے مطابق وہ حیدر آباد کے ایک اسپتال میں داخل تھے جہاں انھوں نے گزشتہ روز دم توڑدیا اے این آر کے نام سے جانے والے اداکارہ دادا صاحب پھالکا ایوارڈیافتہ تھے اور انھوں نے اپنے کیرئیر میں 240کے قریب فلموں میں بطور ہیرو کام کیا ان کی مشہور فلموں میں راما کرشنا''، ''دیو داس'' اور ''میساما'' شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔