پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کے انضمام کا فیصلہ

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو ایک ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت چلایا جائے گا۔


رضوان غلزئی July 09, 2021
پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو ایک ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت چلایا جائے گا۔فوٹو : فائل

حکومت نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ دونوں اداروں کے بجٹ، ملازمین، اثاثوں، پینشن اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے انتظامی معاملات ایک ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز دیکھے گا تاہم دونوں ادارے علیحدہ علیحدہ کام کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں