وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر اقدام قتل کا مقدمہ

حسان نیازی نے مجھے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں، بیوہ نواب اکبر بگٹی


ویب ڈیسک July 09, 2021
حسان نیازی نے مجھے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں، بیوہ نواب اکبر بگٹی ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت 5 وکلاء پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حسان نیازی کا ایف آئی اے اہلکار پر مبینہ تشدد

مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی، اور ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔ مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اُسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حسان نیازی کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل

مدعیہ شہزادی نرگس کے مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |