نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین پکڑی گئی

ملزم نے مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف


Staff Reporter July 09, 2021
ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیاگیا ہے، اے ایس ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے قطر اسمگل ہونے والی دو کلو ہیروئن قبضے میں لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایف ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم حامد خان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور اس کے پاس تقریباً 2 کلو ہیروئن تھی جو قطر اسمگل کرنی تھی، عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

ایف ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹ پر دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ حامد خان نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا، وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 287 کے ذریعے دوحہ جارہا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی اسکینگ کے دوران ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دے کر چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ اس نے ٹرالی بیگ میں بڑی مہارت کے ساتھ ہیروئن چھپا رکھی ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں