لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 09, 2021
ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں، پولیس

عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون کے علاقے میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں۔ ادھر ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم عثمان مرزا ساتھیوں سمیت گرفتار

عدالت نے عثمان مرزا سمیت تین ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس تفتیش مکمل کرے۔

واضح رہے کہ ملزمان کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ واقعے میں اب تک چار ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز واقعے کا نوٹس لیاتھا۔ تفتیشی آفیسر شفقت محمود ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ اس کے موکل پراپرٹی ڈیلر ہیں اور وقوعہ چھ ماہ پرانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |