پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2022 کو کھیلوں کا سال قرار دیدیا

پاکستان ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کررہا ہے، آصف زمان


Sports Reporter July 09, 2021
پاکستان ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کررہا ہے، آصف زمان

FAISALABAD: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2022 کو کھیلوں کا سال قرار دینے کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کوچنگ سینٹر لاہور کے دورے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کررہا ہے اور انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیاگیاہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنز کے ساتھ باہمی رابطے کی فضا کو مزیر موثر بناکر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

آصف زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر کھیلوں کےانفراسٹرکچر کی ترقی اور کھلاڑیوں کو جدید ٹریننگ سہولیات دینےپر توجہ دی جارہی ہے، خود اسپورٹس مین ہوں اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ترجیح ہے، ہماری کوشش ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لائیں اور ان کی بھرپور سرپرستی کریں۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تمام فیڈریشنز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے پلان بناکر لائیں تاکہ ان کی ضروریات کے لحاظ سے مناسب فنڈز دیئے جاسکیں۔ ساوتھ ایشین گیمز کےمیڈلسٹ کو بلاکر ان کو انعامی چیک دیئے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ خواہش ہےکہ پاکستانی اتھلیٹس اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز لاکر ملک کانام روشن کریں۔انہوں نے کوچنگ سینٹرلاہور کو رول ماڈل ٹھہراتے ہوئے دوسرے صوبوں میں موجود سینٹرز کو بھی مثالی بنانے کا عزم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں