سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری پراب تنخواہ کٹے گی

3 دن غیر حاضر ہونے پر ایک سال کے لئے انکریمنٹ روک دیا جائے گا، اعلامیہ


ویب ڈیسک July 09, 2021
دودن غیرحاضرہونے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی

PESHAWAR: خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اب نہیں چلے گی۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں حکومت نے اساتذہ کی غیر حاضری کے مسئلے کا حل نکال لیا۔ اس متعلق محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دودن غیرحاضرہونے پرایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی، تین دن غیرحاضر ہونے پرایک سال کے لئے انکریمنٹ روک دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ چاردن غیرحاضری پر ٹیچرکے دو انکریمنٹ تین سال تک نہیں ملے گی، پانچ دن غیر حاضرہونے پر استاد کی تنزلی ہوگی اورریٹائرڈمنٹ یا پھرنوکری سے بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے نیا تعلیمی سال 15 اگست کی بجائے 12 جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 12 جولائی سے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں پرائمری سے نویں جماعت میں داخلوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود 12 جولائی سے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے کھول دے جائیں گے۔

نئے تعلیمی سال پر ہائی و ہائرسیکنڈری اسکولوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی قراردیا گیا ہے۔ بائیو میٹرک کے بغیر اساتذہ غیر حاضر تصور ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں