عوامی شکایات کےحل کے لیےوزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک July 09, 2021
سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ

عوامی شکایات کےحل کے لیےوزیراعظم عمران خان نے ایک اور اہم اقدام اٹھالیا۔

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی سالانہ خفیہ رپورٹ (اے سی آر) میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں