کراچی میں 15 جولائی کو ہلکی اور معتدل بارش کا امکان

اگلے تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔


Staff Reporter July 09, 2021
اگلے تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

مون سون کا پہلا اسپیل 15 جولائی کو شہر میں ہلکی اور معتدل بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق رواں سال مون سون کے پہلے باقاعدہ اسپیل کے باعث شہر میں ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل آئندہ چندروز تک شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے جبکہ رات اورصبح کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بونداباندی متوقع ہے،شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کاسلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، تیز ہواؤں کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

معمول سے تیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔ اگلے تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں