شام اورعراق میں امریکی فوجی اڈوں اور سفارت خانوں پر حملے

حملوں میں مجموعی طور 3 امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاحال کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی


ویب ڈیسک July 09, 2021
تاحال کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: شام اور عراق میں امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کو راکٹس اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں مجموعی طور پر تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں نامعلوم مقام سے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر 14 راکٹس برسائے گئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پینٹاگون نے شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر بھی دو راکٹ داغے گئے تاہم دفاعی فضائی نظام نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ میزائل حملے پر امریکی سفارت خانے کا سائرن سسٹم الرٹ ہوگیا۔

اسی طرح شام میں امریکی فوجیوں کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پینٹاگون نے امریکی فوجی کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسی ہفتے عراق میں ایربل ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں کے زیر استعمال بیس پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا اور ایک راکٹ حملے میں فصلوں کو آگ لگ گئی تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ راکٹ بھی امریکی فوجی اڈے پر داغا گیا تھا۔

کسی بھی شدت پسند گروپ نے ان حملوں کی تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم چند روز قبل ہی ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیموں نے شام اور عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں