سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرتے ہی تباہی مچا دی

پہلے مقابلے میں اپنے مقررہ چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں


Sports Desk January 23, 2014
پہلے مقابلے میں اپنے مقررہ چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں ٹائٹینز کو جوائن کرتے ہی تباہی مچا دی۔

انھوں نے پہلے مقابلے میں اپنے مقررہ چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت کیپ کوبراز کی ٹیم 9 وکٹ پر 129 رنز ہی بنا پائی۔ اس مقابلے سے قبل ٹائٹینز کے کوچ روب والٹر کا کہنا تھا کہ سعید اجمل دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک اور ہم انھیں اپنی اسکائی بلیو شرٹ میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں