ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

جولائی 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اعداد و شمار


Khususi Reporter July 09, 2021
جولائی 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا، اعداد و شمار . فوٹو : فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.117 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ذخائر بڑھ کر 24.414 ارب ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دو جولائی 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 1.117 ارب ڈالرزیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.231 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.183 ارب ڈالررہا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.119 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.178 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |