اسلام آباد زیادتی کیس وزیراعظم نے کیس کو مثالی بنانے کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا حکم دیدیا


ویب ڈیسک July 09, 2021
آئی جی اسلام آباد کو مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد زیادتی کیس میں آئی جی اسلام آباد کو مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اعلی حکام کے ساتھ وزیر قانون فروغ نسیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد زیادتی کیس کی نوعیت، ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قانونی معاونت کے لیے آئی جی اسلام آباد سمیت حکام کو وزیر قانون سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ملاقات کے دوران وزیر قانون سمیت ماہرین نے پولیس کو اینٹی ریپ سمیت دیگر دفعات لگانے بارے رہنمائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مجرمان پر دفعات کونسی لگائی جائیں اس حوالے سے پولیس حکام لا علم نکلے، جس پر وزیر قانون نے وزارت کے تمام ماہرین کی خدمات آئی جی اسلام آباد کو دینے کی پیشکش بھی کی۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے آئی جی کو ہدایت دی کہ ان سماج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے اور اس کیس کو مثالی بنایا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے باشندگان خصوصاً خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے جب کہ کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور اس کیس کے مرکزی ملزم سمیت تمام دیگر شریک ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں