خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔
خوبصورت کوٹ خریدنا
عبدالغفار خان ، ایبٹ آباد
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں مارکیٹ میں کچھ خریداری کرنے گیا ہوا ہوں ۔ وہاں ایک خوبصورت سا بنا بازووں کا لمبا سا کوٹ نما ڈریس مجھے بہت پسند آتا ہے۔ وہ کچھ اس طرح کا ہوتا ہے جیسے پرانے زمانے کے مغل پہنتے ہیں یا ہم شادیوں پہ پہنتے ہیں۔ شیروانی سے ملتا جلتا ۔ اور خرید کر خوشی خوشی گھر آ جاتا ہوں ۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے کوئی خوشخبری ملے گی۔ اس کا تعلق آپ کی ازدواجی زندگی سے ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کاروباری معاملات میں آسانی ہو اور عزت و توقیر میں اضافہ ہو۔ اللہ آپ کے وسائل میں اضافہ فرمائیں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
پھولوں کی خوشبو سونگھنا
نرگس علی، قصور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے میاں کے ساتھ ان کے کسی کولیگ کے گھر گئی ہوئی ہوں اور ہم ان کے لان میں ٹہل رہے ہیں ۔ ان کا لان بیحد خوبصورت ہوتا ہے اور وہاں بہت خوبصورت پھول کھلے ہوتے ہیں ۔ میں ایک طرف لگے نرگس کے پھول دیکھتی ہوں تو ان کی خوشبو سونگھنے لگتی ہوں۔ اس بے حد اچھی خوشبو کا احساس دل و دماغ کو معطر کر دیتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات پہ دلیل کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کو اولاد نرینہ سے نوازا جائے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔
کچھ رقم گم ہونا
محمد ناصر ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں مارکیٹ میں کچھ خریداری کر رہا ہوں۔ جب سامان لینے کے بعد ادائیگی کا وقت آتا ہے تو میرے پاس موجود پیسوں میں سے کچھ پیسے گم ہو چکے ہوتے ہیں ۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوتا ہوں کہ آخر کہاں گئے یہ سارے پیسے ۔ اور اسی پریشانی کے عالم میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: ۔ اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا غم مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروباری معاملات میں بھی رکاوٹ مراد ہو سکتی ہے یا نوکری میں کچھ ناگہانی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ اگر ممکن ہو سکے تو گھر کی چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالا کریں ۔
گھر میں بچھو نظر آنا
سدرہ نوشین ، خوشاب
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں کام والی سے صفائی کرا رہی ہوں۔ اپنے کمرے کی جھاڑ پونچھ کرتے ہوئے میری نظر ایک بچھو پہ پڑتی ہے جس کو دیکھ کر میں بے اختیار چیخنا شروع کر دیتی ہوں ۔ اس پر میرے بھائی کمرے میں آتے ہیں مگر وہ بچھو نظر نہیں آتا ۔ وہ مجھے کہتے ہیں کہ بھلا ہمارے گھر کیسے آ سکتا ہے۔ اس کے بعد مجھے یاد نہیں۔
تعبیر:۔ یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ خدا نہ کرے کوئی دشمنی کر سکتا ہے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس سے یقینی طور پر طبیعت میں رنج و ملال پیدا ہو گا ۔ ذہنی طور پر بھی کافی خوف رہے گا ۔ اور اس سے مراد کاروباری معاملات میں بھی کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ ایک تو نماز پنجگانہ کی پابندی کریں دوسرا کثرت سے استغفار کیا کریں۔
ساس کا بیٹی کیلئے چادر منگوانا
فاطمہ نورین ، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے ایک سرخ رنگ کی شال اوڑھی ہوتی ہے جو کہ بہت خوبصورت ہوتی ہے۔ میری ساس مجھ سے پوچھتی ہیں کہ یہ تم نے کہاں سے لی، تو میں ان کو بتاتی ہوں کہ میرے ابو میرے لئے لائے تھے۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی یعنی میری نند کو بھی منگوا دوں تا کہ وہ بھی اپنی بیٹی کو تحفے میں دے سکیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کہ کسی خوشخبری یا منافع بخش چیز پہ دلالت کرتا ہے۔ آپ کو کاروباری ازدواجی یا تعلیمی معاملات میں کہیں کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور یاللہ یا رحمٰن یا رحیم کا ورد کیا کریں۔
کتے کا حملہ
عتیقہ ناصر، شاہکوٹ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج میں ہوں اور اپنی دوستوں کے ساتھ کالج کے باغ میں بیٹھی کچھ کھا رہی ہوں کہ اچانک کہیں سے کوئی کتا تیزی سے بھاگتا ہوا آ جاتا ہے۔ تمام لڑکیاں چلاتے ہوئے ادھر ادھر بھاگتی ہیں۔ میں بھی تیزی سے اٹھتی ہوں تا کہ کہیں دور جا سکوں مگر وہ کتا تیزی سے میری طرف لپکتا ہے اور میرے پاوں پہ کاٹتا ہے۔ میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ بھاگ سکوں مگر تیزی کے باوجود وہ میری ٹانگ پکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : یہ خواب پریشانی کو ظاہر کرتا ہے جیسے کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہو ۔ اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔کسی قسم کی رکاوٹ بھی مراد ہو سکتی ہے، چاھے کاروباری معاملات ہوں یا تعلیمی۔ حتی کہ گھریلو معاملات بھی ممکن ہیں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی ضرور کریں ۔
والدین گھر آتے ہیں
مسرت بی بی ، چنیوٹ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور کسی مہمان کی آمد کے لئے خوشی خوشی کچھ پکا رہی ہوں ۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میرے والدین میرے گھر آئے ہیں اور میں بہت خوش ہو رہی ہوں، ساتھ ساتھ میز پہ مختلف کھانے بھی سجا رہی ہوں۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ کی پریشانی دور ہو گی، رنج و الم سے نجات ملے گی۔ والدین کی محبت و شفقت بھی نصیب ہو گی۔ آپ والدین کی خدمت کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔ کثرت سے یا شکور کا ورد کیا کریں۔
صدقہ دینا
فضلیہ خان، بھلوال
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھی پڑھائی کر رہی ہوں اور میری امی میرے کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک پیکیٹ ہوتا ہے جس میں گوشت ہوتا ہے۔ وہ میرے اوپر سے پھرا کر واپس کمرے سے باہر چلی جاتی ہیں اور ملازم سے باہر کسی کو دینے کو کہتی ہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے تنگ دستی غم اور پریشانی سے نجات ملے گی۔ اللہ تعالی کی مہربانی سے قرض کی ادائیگی کی کوئی بہتر سبیل بن جائے گی۔ اور اس کے علاوہ اگر کوئی بیمار ہے گھر میں تو اس کو شفاء ملے گی۔ آپ سب نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
فصل کم ہونا
محمد اسلم، شخوپورہ
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے کھیتوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور اپنے ہمسائیوں کی فصل دیکھ کر سوچتا ہوں کہ ان کا کھیت سرسوں سے لدا پڑا ہے جبکہ اس سال اچھی کھاد استعمال کرنے کے باوجود میری فصل اتنی کم کیوں ہے اور واقعتاً میرا لگا ہوا سرسوں کافی سوکھا ہوا اور کم نمو یافتہ ہوتا ہے جس کو دیکھ کہ میں بہت رنجیدہ ہوتا ہوں اور ڈیرے کی طرف چل پڑتا ہوں۔
تعبیر :۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔کاروباری معاملات میں بھی کسی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر جمعرات حسب توفیق صدقہ و خیرات کیا کریں ۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کریں ۔
بالوں کی چوٹی
نور فاطمہ، گجرات
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں ہوں اور کہیں جانے کے لئے جلدی جلدی تیار ہو رہی ہوں، ساتھ ہی دل میں یہ بھی سوچ رہی ہوں کہ میں نے بہت دیر کر دی ہے۔ جب بال بنانے کے لئے میں اپنی چوٹی کھولتی ہوں تو وہ پوری کی پوری میرے ہاتھ میں آ جاتی ہے جس کو دیکھ کہ میں چیخنے لگ جاتی ہوں کہ کس نے میرے سارے بال کاٹ دئیے۔ اسی شور میں میری آنکھ کھل گئی اور میں نے فوراً اٹھ کر اپنے بال چیک کئے کیونکہ اتنا مضبوط تصور تھا ان کے کٹنے کا ۔
تعبیر :۔ خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی ناگہانی آفت یا پریشانی سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ خاص طور پہ گھریلو معاملات میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔گھریلو معاملات کو کبھی حد سے بڑھنے نہ دیں ۔ خاص طور پر اپنے میاں کے ساتھ غیر ضروری بحث سے گریز کریں ۔ بلکہ ان کو جو بھی کھانے یا پینے کو دیں اس پہ ایک مرتبہ یا ودود اور ایک مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر پھونک مار دیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں ۔
دوستوں سے مقابلہ میں کامیابی
صغریٰ بی بی ، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج کے ٹرپ کے ساتھ کہیں گئی ہوئی ہوں اور وہاں اپنی دوستوں کے ساتھ مل کے درخت پہ چڑھنے کا مقابلہ کرتی ہوں کہ کون جلدی درخت پہ چڑھتا ہے۔ ہم تین دوستیں تیزی سے درخت پہ چڑھتی ہیں ۔ میں سب سے پہلے اوپر مطلوبہ مقام تک پہنچ جاتی ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کہ خوشی پہ دلیل کرتا ہے۔ اس کا تعلق تعلیمی معاملات اور گھریلو دونوں سے ہو سکتا ہے۔ اللہ کی مہربانی سے عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
لذیذ کھانا
اسد اللہ ، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں دعوت پہ گیا ہوا ہوں اور وہاں پہ ہم کو ایک تھال میں انتہائی لذیز بھنا ہوا گوشت ملتا ہے۔ ہم سب جیسے کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں اس پر پیٹ تو بھر جاتا ہے مگر نیت سیر نہیں ہوتی۔ سچ پوچھیں تو میں نے زندگی میں کبھی اتنا لذیذ کھانا نہیں کھایا۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات پہ دلیل کرتا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے آپ کو مال و دولت عطا کریں گے۔ مال و وسائل میں اضافے سے رزق میں بھی برکت ہو گی اور اس سے زندگی میں آسانی پیدا ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور حسب توفیق صدقہ وخیرات کیا کریں۔
قربانی کے جانور کیلئے چھری خریدنا
جواد علی خان، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں بقر عید کے لئے جانور قربان کرنے کے لئے چھری لا کر رکھتا ہوں اور باقی کی چیزیں بھی اکٹھی کر کے قربانی کے لئے کام شروع کرتا ہوں مگر کیا دیکھتا ہوں کہ میری چھری بہت زنگ آلود ہوتی ہے اور اس قابل بھی نہیں ہوتی کہ سبزی تک کاٹ سکے ، جانور کاٹنا تو نا ممکن سی بات تھی ۔ یہ دیکھ کر میں بہت رنجیدہ و پریشان ہوتا ہوں اور اٹھ کر گھر کے اندر چلا جاتا ہوں۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اب اس کا تعلق گھریلو، تعلیمی یا کاروباری دنیا سے بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ ممکن ہو سکے تو روزانہ حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں یا مالی حالات اس کی اجازت نہیں دیتے تو چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا اہتمام کریں ۔
کیکر کی چھال اکٹھی کرنا
رب نواز ، اٹک
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور باہر لکڑیاں اکٹھی کرنے گیا ہوں۔ پھر میں کیکر کے درخت سے کچھ لکڑیاں اکٹھی کرتا ہوں، مگر وہ کیکر کی لکڑی نہیں ہوتی بلکہ چھال ہوتی ہے۔ میں اس درخت سے وہ چھال توڑتا ہوں اور اپنے کپڑے میں باندھ لیتا ہوں ، پھر آگے کی طرف چلتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی کوئی گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اگر کسی کو رقم دی ہے تو روپیہ پیسہ بھی آپ کو جلد مل جائے گا ۔کاروبار میں برکت اور وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ اللہ تعالی مفلسی دور فرمائیں گے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ خیرات کیا کریں۔
بیل کی ٹکر
امجد خان ، دینہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کھیتوں میں کھڑا ہوں اور وہاں ساتھ والے کھیت میں بہت سے بیل ہیں جو جانے کہاں سے آئے ہیں اور سارے کھیت میں لگی سبزی روندتے جا رہے ہیں ۔ میرے ساتھ میرے دو مددگار بھی ہوتے ہیں جو مجھے بھاگنے کا کہتے ہیں مگر اسی وقت ان میں سے ایک بیل آ کر مجھے زوردار ٹکر مارتا ہے۔ اس کا سینگ مجھے بہت زور سے لگتا ہے۔ میں زمین پہ گر جاتا ہوں ۔ میرا ملازم آ کر اس بیل کو مارتا ہے۔ میں پھر اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہوں ۔ اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی آپ کو پریشانی یا غم لاحق آ سکتا ہے ۔گھر میں کوئی بیماری یا اولاد کی طرف سے کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو صدقہ خیرات کریں۔
باغ کی سیر
فردوس انجم ، میلسی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی سہیلی کی منگنی پہ آئی ہوں اور اپنے کالج کی باقی دوستوں کے ساتھ مل کے اس کے باغ میں چہل قدمی کر رہی ہوں۔ ان کا گھر بہت بڑا ہے تو باغ بھی کافی بڑا ہے جس میں ہر طرف پھل دار درخت لگے ہیں ۔ میں پھل کو دیکھ کہ خوش ہوتی ہوں اور باقی سہیلیوں کے ساتھ مل کے سیب کے درخت کو ایک ڈنڈے کی مدد سے ہلاتی ہوں جس سے بہت سے سیب گر جاتے ہیں۔ میں اور باقی کی سہیلیاں سیب اٹھا کر کھانا شروع کر دیتی ہیں جو کہ بہت لذیذ ہوتے ہیں، میں کھاتے ہوئے یہی سوچ رہی ہوں کہ باقی کے مزید توڑ کر گھر لے جاوں گی۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ کے رزق میں برکت ہو گی۔ اللہ تعالی کی طرف سے عزت و برکت میں اضافہ ہو گا مگر آپ کا ذھن دنیا داری کی طرف زیادہ رہے گا اور مال و دولت جمع کرنے کا شوق رہے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں ۔ سیرت کی کتب کا مطالعہ کیا کریں اور کوشش کریں کہ اس پہ تفکر کیا جائے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
تصویر دیکھتے ہوئے سوچ میں گم
نبیلہ اکرم ، ملتان
خواب : یہ خواب میری خالہ نے دیکھا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے کمرے میں موجود اپنی سنگھار میز کے پاس کھڑی ہوں اور ادھر پڑی اپنی فریم شدہ تصویر کو دیکھتی جا رہی ہوں اور دیکھتے ہوئے میں سوچ رہی ہوں کہ آج مجھے بہت کام ہیں اور اس کے باوجود آرام سے کھڑی اپنی تصویر کو دیکھتی جا رہی ہوں اسی کو دیکھتے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے اور عزت و وقار اور رزق میں اضافے کو ظاپر کرتا ھے۔ اللہ تعالی کی طرف سے سکون کی نعمت عطا ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا شکور یا عزیز کا ورد کیا کریں ۔