گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق

شہرام اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا حادثے کا شکار ہوگیا


Staff Reporter September 10, 2012
گولیمار چورنگی پر سرسید کالج کے قریب4سالہ بچہ شہرام خان ولد عبدالباری گردن پر تیز دھار ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

گولیمار چورنگی کے قریب گردن پر پتنگ کی تیز دھار ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

بچہ والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گولیمار چورنگی پر سرسید کالج کے قریب4سالہ بچہ شہرام خان ولد عبدالباری گردن پر تیز دھار ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا ، بچے کی لاش فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کیلیے خدمت خلق فائونڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔

ایم ایل او ڈاکٹر ظہور نے ایکسپریس کو بتایا کہ شہرام خان ولد عبدالباری کی عمر تقریباً 4برس تھی جوکہ گردن پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد نے انھیں بتایا کہ وہ جہانگیر آباد کے رہائشی ہیں اور اتوار کی شام اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فیڈرل بی ایریا میں اپنے عزیز کے گھر جارہے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں