سری لنکن کیمپ میں کورونا کیسز بھارت خوفزدہ

گرانٹ فلاور کے بعد ڈیٹااینالسٹ بھی وائرس کا شکار، سیریز ری شیڈول ہو گی۔


Sports Desk July 10, 2021
گرانٹ فلاور کے بعد ڈیٹااینالسٹ بھی وائرس کا شکار، سیریز ری شیڈول ہو گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سری لنکن کیمپ میں کورونا کیسزسے بھارت خوفزدہ ہو گیا۔

بھارت سے ہوم سیریز سے قبل بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بعد سری لنکن کیمپ میں ایک اور کورونا کیس نکل آیا، ڈیٹااینالسٹ جی ٹی نیروشن بھی وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

ٹیم حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کرکے وطن واپس لوٹی تھی، سیریز کے بعد انگلش کیمپ میں 7 افراد کورونا کا شکار پائے گئے،اس صورتحال پر مہمان ٹیم نے بھی تشویش ظاہر کی ہے، سری لنکا اور بھارت کی ون ڈے سیریز 4 دن تاخیر سے شروع کی جا سکتی ہے،بورڈ نے میچز 13 کے بجائے 17جولائی سے شروع کرنے کی تجویز پیش کردی۔

مجوزہ پروگرام میں دیگر 2 ون ڈے 19 اور 21 جولائی کو ہوں گے، ٹوئنٹی 20 سیریز کی شروعات 24 تاریخ سے کرنے کا پروگرام ہے، دیگر میچز 25 اور 27 جولائی کو شیڈول ہوں گے،سری لنکن بورڈ نے نیا پروگرام بھارتی بورڈ اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے۔

ڈیٹا اینالسٹ جی ٹی نیروشن اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے کورونا کی زد میں آنے پر سری لنکن ٹیم کو مزید 2 یوم کیلیے قرنطینہ بڑھانا ہوگا، ہنگامی پلان کے تحت بورڈ نے کھلاڑیوں کے 2 دیگر گروپس کو بھی تیار رکھا ہے، ایک کولمبو اوردوسرا دمبولا میں رہے گا، اسے کسی ہنگامی صورتحال پر مرکزی اسکواڈ کی جگہ سامنے لایا جا سکتا ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم زیادہ پریکٹس کے بغیر سیریز کا پہلا ون ڈے کھیلنے کیلیے میدان میں اترے گی، مہمان سائیڈ کو اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، آئی لینڈرز کے پاس قرنطینہ کی وجہ سے زیادہ پریکٹس سیشن کا وقت نہیں ہوگا،انگلش کیمپ میں 7 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے پر سری لنکن صحت حکام نے اپنی ٹیم کو برطانیہ سے وطن واپسی پر فوری طور پر قرنطینہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |