خیبر پختون خوا میں 2 سال بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا آغاز
خیبر پختون خوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک و انٹر طلبہ طالبات کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 535 ہے
خیبر پختون خوا میں 2 سال بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں 2 سال بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے تحت ہفتے کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک لیا گیا جب کہ 12 جولائی پیر کو انٹر فائنل کا پہلا پرچہ ہو گا، دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارھویں کے سالانہ بورڈ امتحان 27 جولائی سے شروع ہو گا۔
خیبر پختون خوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک و انٹر طلبہ طالبات کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 535 ہے۔پشاور تعلیمی بورڈ کے ساتھ پشاور، چارسدہ، ڈسٹرکٹ خیبر، ایف آر پشاور، اور بعض ضم اضلاع کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ چترال بھی شامل ہے۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام امتحان دینے والے طلبہ طالبات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 732 ہے، کورونا وبا میں کمی کے باوجود امتحان میں کورونا ایس اؤ پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے، پشاور تعلیمی بورڈ نے 960 امتحانی ہالز قائم کے ہیں، امتحانی عملے کی تعداد 6 ہزار 790 ہے، بیشتر امتحانی ہالز میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں صوبے میں آخری مرتبہ روایتی انداز میں صوبے میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہوئے تھے، 2020 میں کورونا کے باعث کسی قسم کے امتحانات نہیں ہوئے تھے، طلبا کو بغیر امتحانات ہی اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی تھی۔