راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ

سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


ویب ڈیسک July 10, 2021
سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

TURKEY: راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ ابر کرم برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور 11 فٹ سے تجاوز کرگئی۔ سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کے باعث سیلاب کا پری الرٹ جاری کردیا۔ بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے۔ مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |